2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
فرد جرم عائد کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی قوم تنزلی کا شکار ہے۔
دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔
قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔
آپ کا تبصرہ